ہمارے بارے میں
دینی و دنیاوی تعلیم کا بہترین امتزاج
مرکز الأمان الإسلامي
مرکز الأمان الإسلامي ایک منفرد اور مثالی تعلیمی ادارہ ہے جو اسلامی تہذیب، دینی اقدار اور عصری تقاضوں کے حسین امتزاج کے ساتھ طلباء کی علمی و فکری تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ ادارہ عربی اور انگریزی زبانوں میں مہارت فراہم کرکے طلباء کو دینی و دنیاوی علوم میں اعلیٰ مقام تک پہنچانے کی راہ ہموار کرتا ہے، جہاں جدید اور روایتی تعلیم کی آمیزش شخصیت سازی اور فکری نشوونما کا مضبوط ذریعہ بنتی ہے۔
مرکز الأمان الإسلامي نہ صرف قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے، جدید تعلیم یافتہ طبقے کو علومِ دین سے روشناس کروانے اور فکری بیداری کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، بلکہ امت مسلمہ کی علمی و تہذیبی میراث کے تحفظ اور اشاعت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
اکیڈمک کامیابی
بانی مرکز، جناب امان اللہ صاحب کی قیادت میں یہ ادارہ اب تک 2000 سے زائد طلباء کو زیورِ علم سے آراستہ کر چکا ہے، جو اس کے علمی وقار اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
دو زبانی مہارت
عربی اور انگریزی زبانوں میں مہارت فراہم کرکے طلباء کو دینی و دنیاوی علوم میں اعلیٰ مقام تک پہنچانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
عالمی افق
بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کی ترویج، عصری و دینی رہنمائی، اور عالمی سطح پر عربی و انگریزی زبانوں میں مہارت کے ذریعے مسلم معاشرے کی فکری و علمی ترقی کو یقینی بنانا۔
بانی مرکز الأمان الاسلامی
محترم امان اللہ صاحب ایک نیک دل، مخلص اور علم دوست شخصیت تھے، جنھوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت، اصلاحِ معاشرہ اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں گزار دی۔
وہ نہ صرف ایک بہترین معلم اور مبلغ تھے بلکہ ان کی سادگی، اخلاص اور علمی بصیرت نے بے شمار لوگوں کے دلوں کو روشنی دی۔
امان اللہ صاحب کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ مرکز الأمان الإسلامي کی شکل میں موجود ہے، جہاں دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ لے کر ایک بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
"ایگزیکٹو کا تعارف
صائمہ أمان الله ایک نامور عالمہ، معلمہ اور محققہ ہیں، جو اسلامی علوم اور عربی زبان میں غیرمعمولی بصیرت اور گہری مہارت رکھتی ہیں۔ آپ نے جامعة الحراء للبنين والبنات (وفاق المدارس العربیہ، پاکستان) سے درسِ نظامی کی تکمیل کے بعد جامعة الأنور سے عربی زبان میں تخصص حاصل کیا۔ مزید برآں، آپ نے مرکز الحریم سے تفسیر اور سیرت میں اختصاصی مہارت حاصل کی، جو آپ کی علمی گہرائی اور تحقیقی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
آپ نے مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے علمی و تحقیقی مقالات پیش کیے، جن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد، جامعہ پنجاب، اور الکرام انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ، کراچی یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد جیسے موقر ادارے شامل ہیں۔ آپ کی تحقیق کا بنیادی محور سیرتِ نبوی ﷺ اور اس کی عصری معنویت پر مرکوز ہے، جس میں آپ نے ثابت کیا کہ موجودہ دور میں اخلاقی و سماجی اصولوں کی رہنمائی کے لیے سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی کس قدر ناگزیر ہے۔
آپ کے پانچ تحقیقی مقالات ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے مستند علمی مجلات میں شائع ہوچکے ہیں، اور یونیورسٹی آف میانوالی نے آپ کی تحقیق کو خصوصی اعزاز سے نوازا، جو آپ کی علمی و تحقیقی خدمات کا ایک درخشاں اعتراف ہے۔ ۔
عربی زبان کی تدریس میں آپ کو وسیع تجربہ حاصل ہے، اور آپ عرب دنیا کی مختلف علمی و تدریسی اکیڈمیز میں تدریسی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس وقت، آپ مرکز الحریم میں عربی زبان کے شعبے کی نگران کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جہاں آپ عربی زبان و ادب کی تدریس کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ کے لیے بھرپور علمی و تحقیقی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، آپ بحریہ یونیورسٹی کراچی سے ایم فل اسلامیات کر رہی ہیں، اور اپنی علمی و تحقیقی کاوشوں کے ذریعے اسلامی علوم اور عربی زبان کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
"ہمارا مشن
ہمارا مشن صرف چار دیواری تک محدود نہیں، بلکہ بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کی ترویج، عصری و دینی رہنمائی، اور عالمی سطح پر عربی و انگریزی زبانوں میں مہارت کے ذریعے مسلم معاشرے کی فکری و علمی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
ہمارا وژن
اس مرکز کا مقصد طلباء کو اسلامی اقدار کے ساتھ جدید علم سے بھی آراستہ کرنا ہے، تاکہ وہ زمانے کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں اور امت مسلمہ کی علمی و تہذیبی میراث کے تحفظ اور اشاعت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

